preloader
  • 05-06-2024

عالمی یوم ماحولیات

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، اسلام آباد کیمپس کے انچارج ڈاکٹر احتشام الحق پڈا، ایڈیشنل رجسٹرار چوہدری محمد علیم رضا، سینئر فیکلٹی ممبران، افسران، عملہ اور FUUAST اسلام آباد کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5 جون کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جس پر ہم ماحولیات اور اس کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں بیداری پھیلاتے ہیں۔ مزید یہ کہ سر سبز ماحول اور فطرت کے تحفظ کی وکالت کرنا ضروری ہے۔ یہ بہت آسان ہے کیونکہ آج جب ہم ماحول کو محفوظ کریں گے تو آنے والی نسلیں صحت مند زندگی گزار سکیں گی۔ ہم اتنے خود غرض نہیں ہو سکتے اور تمام وسائل اپنے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ عالمی یوم ماحولیات لوگوں کو ان مسائل سے آگاہ کرنے کا بہترین موقع ہے جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں اور اس کو بچانے میں کوئی کیسے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس طرح، یہ اپنے طریقے سے بہت اہم ہے.تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر کی طرف سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء کی ماحولیاتی سوسائیٹی اور بلڈ بنک سوسائیٹی کے عہداداران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ، انچارج اسلام آباد کیمپس اور ایڈیشنل رجسٹرار نے ماحول کو سرسبز رکھنے کے لیے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس پودے لگاےاور دعا کی۔

event thumb
event thumb
event thumb
event thumb
event thumb
event thumb
event thumb
event thumb