پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران سابقہ وزیراعظم ہاشمی کنگڈم آف اردن
مورخہ ۳۲ جولائی ۴۲۰۲ء بروز منگل پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی، اسلام آباد کی خصوصی دعوت پر جناب پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران سابقہ وزیراعظم ہاشمی کنگڈم آف اردن، موجودہ صدر اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسزو چانسلر آف جارڈن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پروفیسر ڈاکٹر الیاس بیدون، ڈین آف سائنسز امریکن یونیورسٹی بیروت، ٹریثرراراسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز، وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد تشریف لائے۔ ڈاکٹر احتشام الحق پڈا انچارج کیمپس، محمد علیم رضا ایڈیشنل رجسٹرار اور صدور شعبہ جات کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا گیا اور جناب انچارج کیمپس کی جانب سے دونوں مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی نے کانفرنس روم میں مہمانوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو دیائیوں سے محترم پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران اور جناب پروفیسر ڈاکٹر الیاس بیدون سے برادرانہ مراسم ہیں اور ہم نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک ساتھ بہت سی منازل طے کی ہیں۔ کراچی سے آن لائن موجودپروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد انچارج گلشن اقبال کیمپس، ڈاکٹر شاہد اقبال انچارج عبدالحق کیمپس، جناب محمد دانش ٹریثررار اور اسلام آباد میں موجود تمام صدور شعبہ جات نے معزز مہمانوں کو وفاقی اردو نیورسٹی میں خوش آمدید کہا اور مختصراً اپنا تعارف پیش کیا۔ اور پھر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے وفاقی اردو یونیورسٹی کا مختصر تعارف پیش کیا اور یونیورسٹی کا ویژن بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی اگلے چند سالوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسملہ کو ایسی قیادت فراہم کرے گی جو تعلیم، صحت اور تمام میدانوں میں بنیادی کردار ادا کرتی نظر آئے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران سابقہ وزیراعظم ہاشمی کنگڈم آف اردن، موجودہ صدر اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز و چانسلر آف جارڈن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں خصوصی دعوت پر جناب پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں آکر بہت خوشی محسوس ہوئی اور بتایا کہ میں پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی قائدانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وفاقی اردو نیورسٹی پروفیسر صاحب کی قیادت میں دنیا کی ایک بہترین یونیورسٹی بنے گی اور پوری دنیا اور باالخصوص پاکستان اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ہاشمی کنگڈم آف اردن کے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ ملٹری، تعلیم اور فنانس کے شعبہ میں تعلقات ہیں اور ان تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عدنان بدران نے صدور شعبہ جات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں پانی، انرجی، بنیادی اور معیاری خوراک سب سے بڑے چیلنج ثابت ہونگے اور ان سب کا بالواسطہ تعلق آرٹیفیشل انٹیلیجنس،ڈیٹا بیس اور ٹیکنالوجی سے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہیومن ریسورسز کومنتخب جگہ پر لگائیں اور کارآمد بنائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر الیاس بیدون ڈین آف سائنسز امریکن یونیورسٹی بیروت، ٹریثررار اسلام ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں دعوت دینے پر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ بحثیت نائب صدر اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز آپ کی بہت خدمات ہیں اور امید ہے کہ اسی ویژن اور جزبے کے ساتھ آپ اردو یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں لا کھڑا کریں گے۔
آخر میں جناب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے دونوں مہمانوں کا وفاقی اردو یونیورسٹی میں آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور شیلڈ اور تحائف پیش کئے۔